بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
In the Name of Allah, the All-merciful, the All-compassionate
اَلسَّلَامُ عَلٰى وَلِيِّ اللّٰهِ وَحَبِيْبِهٖ
سلام ہو خدا کے ولی اور اس کے پیارے پر
Peace be upon the intimate servant of Allah and His most-beloved.
اَلسَّلَامُ عَلٰى خَلِيْلِ اللّٰهِ وَنَجِيْبِهٖ
سلام ہو خدا کے سچے دوست اور چنے ہوئے پر
Peace be upon the friend of Allah and His elite.
اَلسَّلَامُ عَلٰى صَفِيِّ اللّٰهِ وَابْنِ صَفِيِّهٖ
سلام ہو خدا کے پسندیدہ اور اس کے پسندیدہ کے فرزند پر
Peace be upon the choice of Allah and son of His choice.
اَلسَّلَامُ عَلَى الْحُسَيْنِ الْمَظْلُوْمِ الشَّهِيْدِ
سلام ہو حسین (ع) پر جو ستم دیدہ شہید ہیں
Peace be upon al-Husayn the wronged and martyred.
اَلسَّلَامُ عَلىٰ اَسِيْرِ الْكُرُبَاتِ
سلام ہو حسین(ع) پر جو مشکلوں میں پڑے
Peace be upon the captive of agonies
وَقَتِيْلِ الْعَبَرَاتِ
اور انکی شہادت پر آنسو بہے
and victim of the shed tears.
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَشْهَدُ اَنَّهٗ وَلِيُّكَ وَابْنُ وَلِيِّكَ
اے معبود میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ تیرے ولی اور تیرے ولی کے فرزند،
O Allah, I do bear witness that he is verily Your intimate servant and son of Your intimate servant,
وَصَفِيُّكَ وَابْنُ صَفِيِّكَ
تیرے پسندیدہ اور تیرے پسندیدہ کے فرزند ہیں
Your choice and son of Your choice,
الْفَائِزُ بِكَرَامَتِكَ
جنہوں نے تجھ سے عزت پائی
and the winner of Your honoring.
اَكْرَمْتَهٗ بِالشَّهَادَةِ
تو نے انہیں شہادت کی عزت دی
You have honored him with martyrdom,
وَحَبَوْتَهٗ بِالسَّعَادَةِ
انکو خوش بختی نصیب کی
endued him with happiness,
وَاجْتَبَيْتَهٗ بِطِيْبِ الْوِلَادَةِ
اور انہیں پاک گھرانے میں پیدا کیا
privileged him with legitimate birth,
وَجَعَلْتَهٗ سَيِّدًا مِنَ السَّادَةِ
تو نے قرار دیا انہیں سرداروں میں سردار،
made him one of the chiefs,
وَقَائِدًا مِنَ الْقَادَةِ
پیشواؤں میں پیشوا،
one of the leaders,
وَذَائِدًا مِنْ الذَّادَةِ
مجاہدوں میں مجاہد
and one of the defenders (of Your religion),
وَاَعْطَيْتَهٗ مَوَارِيْثَ الْاَنْبِيَاءِ
اور انہیں نبیوں کے ورثے عنایت کیے
gave him the inheritances of the Prophets,
وَجَعَلْتَهٗ حُجَّةً عَلٰى خَلْقِكَ مِنَ الْاَوْصِيَاءِ
تو نے قرار دیا ان کو اوصیاء میں سے اپنی مخلوقات پر حجت
and chose him as argument against Your created beings and one of the Prophets' successors.
فَاَعْذَرَ فِي الدُّعَاءِ
پس انہوں نے تبلیغ کا حق ادا کیا
So, he called to you flawlessly,
وَمَنَحَ النُّصْحَ
بہترین خیر خواہی کی
gave advices,
وَبَذَلَ مُهْجَتَهٗ فِيْكَ
اور تیری خاطر اپنی جان قربان کی
and sacrificed his soul for You
لِيَسْتَنْقِذَ عِبَادَكَ مِنَ الْجَهَالَةِ
تاکہ تیرے بندوں کو نجات دلائیں نادانی اور جہالت سے
to save Your servants from ignorance
وَحَيْرَةِ الضَّلَالَةِ
اور گمراہی کی پریشانیوں سے
and perplexity of straying off.
وَقَدْ تَوَازَرَ عَلَيْهِ مَنْ غَرَّتْهُ الدُّنْيَا
جب کہ ان پر ان لوگوں نے ظلم کیا جنہیں دنیا نے مغرور بنا دیا تھا
Yet, those whom were seduced by this worldly life,
وَبَاعَ حَظَّهٗ بِالْاَرْذَلِ الْاَدْنٰى
جنہوں نے اپنی جانیں معمولی چیز کے بدلے بیچ دیں
who sold their share (of reward) with the lowliest and meanest,
وَشَرٰى اٰخِرَتَهٗ بِالثَّمَنِ الْاَوْكَسِ
اور اپنی آخرت کے لیے گھاٹے کا سودا کیا
retailed their Hereafter with the cheapest price,
وَتَغَطْرَسَ وَتَرَدّٰى فِيْ هَوَاهُ
انہوں نے سرکشی کی اور لالچ کے پیچھے چل پڑے
acted haughtily, perished because of following their desires,
وَاَسْخَطَكَ وَاَسْخَطَ نَبِيَّكَ
انہوں نے تجھے غضب ناک اور تیرے نبی (ص) کو ناراض کیا
brought to themselves Your wrath and the wrath of Your Prophet,
وَاَطَاعَ مِنْ عِبَادِكَ اَهْلَ الشِّقَاقِ وَالنِّفَاقِ
انہوں نے تیرے بندوں میں سے انکی بات مانی جو ضدی اور بے ایمان تھے
and obeyed the dissident and hypocritical servants of You
وَحَمَلَةَ الْاَوْزَارِ الْمُسْتَوْجِبِيْنَ النَّارَ
کہ اپنے گناہوں کا بوجھ لے کر جہنم کی طرف چلے گئے
and the bearers of the burdens (of sins) who deserve Hellfire--all those supported each other against him.
فَجَاهَدَهُمْ فِيْكَ صَابِرًا مُحْتَسِبًا
پس حسین (ع) ان سے تیرے لیے لڑے جم کر ہوشمندی کے ساتھ
However, he fought against them painstakingly with steadfastness expecting Your reward
حَتّٰى سُفِكَ فِيْ طَاعَتِكَ دَمُهٗ
یہاں تک کہ تیری فرمانبرداری کرنے پر انکا خون بہایا گیا
until his blood was shed on account of his obedience to You
وَاسْتُبِيْحَ حَرِيْـمُهٗ
اور انکے اہل حرم کو لوٹا گیا
and his women were violated.
اَللّٰهُمَّ فَالْعَنْهُمْ لَعْنًا وَبيلًا
اے معبود لعنت کر ان ظالموں پر سختی کے ساتھ
So, O Allah, pour heavy curses on them
وَعَذِّبْهُمْ عَذَابًا اَلِيْمًا
اور عذاب دے ان کو درد ناک عذاب
and chastise them with painful chastisement.
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُوْلِ اللّٰهِ
آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) کے فرزند
Peace be upon you, O son of Allah's Messenger.
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ سَيِّدِ الْاَوْصِيَاءِ
آپ پر سلام ہو اے سردارِ اوصیاء کے فرزند
Peace be upon you, O son of the chief of the Prophets' successors.
اَشْهَدُ اَنَّكَ اَمِيْنُ اللّٰهِ وَابْنُ اَمِيْنِهٖ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کے امین اور اسکے امین کے فرزند ہیں
I bear witness that you are verily the trustee of Allah and the son of His trustee.
عِشْتَ سَعِيْدًا
آپ نیک بختی میں زندہ رہے
You lived with happiness,
وَمَضَيْتَ حَمِيْدًا
قابل تعریف حال میں گزرے
passed away with praiseworthiness,
وَمُتَّ فَقِيْدًا مَظْلُوْمًا شَهِيْدًا
اور وفات پائی وطن سے دور کہ آپ ستم زدہ شہید ہیں
and died missed, wronged, and martyred.
وَاَشْهَدُ اَنَّ اللّٰهَ مُنْجِزٌ مَا وَعَدَكَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا آپ کو جزا دے گا جس کا اس نے وعدہ کیا
I also bear witness that Allah shall inevitably fulfill His promise to You,
وَمُهْلِكٌ مَنْ خَذَلَكَ
اور اس کو تباہ کرے گا وہ جس نے آپ کا ساتھ چھوڑا
exterminate those who disappointed you,
وَمُعَذِّبٌ مَنْ قَتَلَكَ
اور اس کو عذاب دے گا جس نے آپ کو قتل کیا
and chastise those who slew you.
وَاَشْهَدُ اَنَّكَ وَفَيْتَ بِعَهْدِ اللّٰهِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی دی ہوئی ذمہ داری نبھائی
I also bear witness that you fulfilled your pledge to Allah
وَجَاهَدْتَ فِيْ سَبِيْلِهٖ حَتّٰى اَتَاكَ الْيَقِيْنُ
آپ نے اسکی راہ میں جہاد کیا حتی کہ شہید ہو گئے
and strove hard in His way until death came upon you.
فَلَعَنَ اللّٰهُ مَنْ قَتَلَكَ
پس خدا لعنت کرے جس نے آپ کو قتل کیا
So, may Allah curse those who slew you.
وَلَعَنَ اللّٰهُ مَنْ ظَلَمَكَ
خدا لعنت کرے جس نے آپ پر ظلم کیا
May Allah curse those who wronged you.
وَلَعَنَ اللّٰهُ اُمَّةً سَمِعَتْ بِذٰلِكَ فَرَضِيَتْ بِهٖ
اور خدا لعنت کرے اس قوم پر جس نے یہ واقعہ شہادت سنا تو اس پر خوشی ظاہر کی
May Allah curse the people who, when informed about that, were pleased with it.
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اُشْهِدُكَ اَنِّيْ وَلِيٌّ لِمَنْ وَالَاهُ
اے معبود میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ ان کے دوست کا دوست
O Allah, I do ask You to witness for me that I am loyalist to those who are loyalists to him
وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاهُ
اور ان کے دشمنوں کا دشمن ہوں
and enemy of those who are enemies of him.
بِاَبِيْ اَنْتَ وَاُمِّيْ يَا بْنَ رَسُوْلِ اللّٰهِ
میرے ماں باپ قربان آپ پر اے فرزند رسول خدا (ص)
May my father and mother be accepted as ransoms for you, O son of Allah's Messenger.
اَشْهَدُ اَنَّكَ كُنْتَ نُوْرًا فِي الْاَصْلَابِ الشَّامِخَةِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نور کی شکل میں رہے صاحب عزت صلبوں میں
I bear witness that you were light in the sublime loins
وَالْاَرْحَامِ الْمُطَهَّرَةِ
اور پاکیزہ رحموں میں
and purified wombs;
لَمْ تُنَجِّسْكَ الْجَاهِلِيَّةُ بِاَنْجَاسِهَا
جنہیں جاہلیت نے اپنی نجاست سے آلودہ نہ کیا
the impurities of the Ignorance Era could not object you to filth
وَلَمْ تُلْبِسْكَ الْمُدْلَهِمَّاتُ مِنْ ثِيَابِهَا
اور نہ ہی اس نے اپنے بے ہنگم لباس آپ کو پہنائے ہیں
nor could its murky clothes dress you.
وَاَشْهَدُ اَنَّكَ مِنْ دَعَائِمِ الدِّيْنِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دین کے ستون ہیں
I also bear witness that you are one of the mainstays of the religion,
وَاَرْكَانِ الْمُسْلِمِيْنَ
مسلمانوں کے سردار ہیں
the supports of Muslims,
وَمَعْقِلِ الْمُؤْمِنِيْنَ
اور مومنوں کی پناہ گاہ ہیں
and the haven of the believers.
وَاَشْهَدُ اَنَّكَ الْاِمَامُ الْبَرُّ التَّقِيُّ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام ہیں نیک و پرہیز گار،
I also bear witness that you are the God-fearing, pious,
الرَّضِيُّ الزَّكِيُّ
پسندیدہ ، پاک،
pleased, immaculate,
الْهَادِي الْمَهْدِيُّ
رہبر راہ یافتہ
guide, and well-guided Imam.
وَاَشْهَدُ اَنَّ الْاَئِمَّةَ مِنْ وُلْدِكَ كَلِمَةُ التَّقْوٰى
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ جو امام آپ کی اولاد میں سے ہیں وہ پرہیز گاری کے ترجمان،
And I bear witness that the Imams from your progeny are the spokesmen of piety,
وَاَعْلَامُ الْهُدٰى
ہدایت کے نشان،
the signs of guidance,
وَالْعُرْوَةُ الْوُثْقٰى
محکم تر سلسلہ
the firmest handle (of Islam),
وَالْحُجَّةُ علىٰ اَهْلِ الدُّنْيَا
اور دنیا والوں پر خدا کی دلیل و حجت ہیں
and the decisive Argument against the inhabitants of the world.
وَاَشْهَدُ اَنِّيْ بِكُمْ مُؤْمِنٌ وَبِاِيَابِكُمْ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کا اور آپ کے بزرگوں کا ماننے والا،
I also bear witness that I believe in you all and in your Return,
مُوْقِنٌ بِشَرَايِعِ دِيْنِيْ وَخَوَاتِيْمِ عَمَلِيْ
اپنے دینی احکام اور عمل کی جزا پر یقین رکھنے والا ہوں
I have full confidence in the laws of my religion and in the seals of my deeds,
وَقَلْبِيْ لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ
میرا دل آپکے دل کے ساتھ پیوستہ
my heart is at peace with you all,
وَاَمْرِيْ لِاَمْرِكُمْ مُتَّبِعٌ
میرا معاملہ آپ کے معاملے کے تابع
all my affairs are based on your commands,
وَنُصْرَتِيْ لَكُمْ مُعَدَّةٌ
اور میری مدد آپ کے لیے حاضر ہے
and my support for you all is already all set
حَتّٰى يَاْذَنَ اللّٰهُ لَكُمْ
حتی کہ خدا آپ کو اذن قیام دے
until Allah permits you.
فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ
پس آپ کے ساتھ ہوں آپ کے ساتھ
So, I am with you. I am with you,
لَا مَعَ عَدُوِّكُمْ
نہ کہ آپ کے دشمن کے ساتھ
not with your enemies.
صَلَوَاتُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ
خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر
Allah's blessings be upon you,
وَعَلٰى اَرْوَاحِكُمْ وَاَجْسَادِكُمْ
آپ کی پاک روحوں پر، آپ کے جسموں پر،
upon your souls, upon your bodies,
وَشَاهِدِكُمْ وَغَائِبِكُمْ
آپ کے حاضر پر، آپ کے غائب پر،
upon the present and the absent from you,
وَظَاهِرِكُمْ وَبَاطِنِكُمْ
آپ کے ظاہر اور آپ کے باطن پر
and upon the apparent and the invisible from you.
اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ
ایسا ہی ہو جہانوں کے پروردگار۔
Respond to us, O Lord of the Worlds.